کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 119
سے قبل بِسْمِ اللّٰهِ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس گھر اور کھانے کو شیطان سے محفوظ کردیتے ہیں ۔ اور جب انسان گھر میں داخل ہواور اللہ کانام نہ لے، اور نہ ہی کھانا شروع کرنے سے قبل اللہ کانام لے، تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ :’’ تمہیں شام کا کھانا بھی مل گیا اور رات گزارنے کے لیے جگہ بھی مل گئی۔ اس لیے کہ اس انسان کے کھانے اور گھر کو اللہ کانام نہ لینے کی وجہ سے شیطان سے محفوظ نہیں کیا گیا۔ اس حدیث میں ترغیب ہے کہ انسان گھر میں داخل ہوتے وقت بِسْمِ اللّٰهِ پڑھا کرے، اور ایسے ہی کھانا شروع کرنے سے قبل بِسْمِ اللّٰهِ پڑھ لیا کرے۔ ایسا کرنے سے انسان کی رات گزاری میں اور کھانے میں شیطان سے بچالیاجاتا ہے۔ فوائدِ حدیث: ٭ گھر میں داخل ہونے اور کھانا شروع کرنے کے وقت اللہ تعالیٰ کانام لینے کی ترغیب۔ ٭ اللہ تعالیٰ کانام لینا شیطان اور اس کے ساتھیوں سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔