کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 114
گھر سے متعلق دعائیں گھرسے نکلنے کی دعا کی فضیلت حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان گھر سے نکلتے ہوئے یہ کلمات کہے : ((بِسمِ اللَّهِ، توَكَّلتُ على اللّٰهِ ولا حولَ ولا قوَّةَ إلّا باللَّهِ)) ’’اللہ ہی کے نام کے ساتھ میں نے بھروسہ کیا اللہ پر، اور گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت، مگر اللہ ہی کی توفیق سے۔‘‘ اس سے کہا جاتا ہے: ’’ تو کفایت کردیا گیا، اور تمہیں بچالیا گیا، اور شیطان اس سے دور ہو جاتا ہے۔‘‘[1] شرح:…اس حدیث میں محلِ شاہد بِسمِ اللَّهِ، توَكَّلتُ على اللّٰهِ کے الفاظ ہیں ۔انسان کو چاہیے کہ جب بھی گھر سے باہر نکلے وہ یہ دعا پڑھ لیا کرے۔اس ذکر میں اللہ تعالیٰ پر توکل اور اس کی پناہ میں آنا ہے۔ اس لیے کہ انسان جب بھی گھر سے نکلتا ہے تو اس بات کا احتمال ہوتا ہے کہ وہ کسی پریشانی اور مصیبت کا سامنا کرے۔ یا کوئی درندہ : سانپ، بچھو، یا اس طرح کا کوئی دیگر موذی جانور وغیرہ سے اس کا واسطہ پڑے۔ پس انسان کوکہنا چاہیے: ’’ میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا، اور اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہوں ،
[1] أخرجہ الترمذي و صححہ الألبانی في صحیح سنن الترمذي :۳۴۲۶۔