کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 101
کھانا پینا طلب کرنے کے وقت کی دعا حضرت مقداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ’’ میں اور میرے دو ساتھی آئے۔اور( شدت بھوک کی)تکلیف کی وجہ سے ہماری قوت سماعت اور قوت بصارت چلی گئی تھی۔ ہم نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم پر پیش کیا تو اس میں سے کسی نے بھی ہمیں قبول نہیں کیا۔ پھر ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اپنے گھر کی طرف لے گئے۔وہاں پر تین بکریاں تھیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ان بکریوں کا دودھ نکالو۔‘‘ پھر ہم ان کا دودھ نکالتے تھے۔ اور ہم میں سے ہر ایک آدمی اپنے حصے کا دودھ پیتا اور ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ اٹھا کر رکھ دیتے۔‘‘ راوی کہتے ہیں کہ:’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت تشریف لاتے اور ایسے سلام کرتے کہ سونے والا بیدار نہ ہوتا اور جاگنے والا سن لیتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لاتے اور نماز پڑھتے پھر آپ اپنے دودھ کے پاس آتے اور اسے پیتے۔ایک رات شیطان آیا جبکہ میں اپنے حصے کا دودھ پی چکا تھا۔ شیطان کہنے لگا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے پاس آتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے دیتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ مل جاتی ہے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ایک گھونٹ دودھ کی کیا ضرورت ہوگی۔ پھر میں آیا اور میں نے وہ دودھ پی لیا۔ جب وہ دودھ میرے پیٹ میں چلا گیا اور مجھے اس بات کا یقین ہوگیا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ ملنے کا کوئی راستہ نہیں ہے تو شیطان نے مجھے ندامت دلائی اور کہنے لگا: ’’ تیری خرابی ہو تو نے یہ کیا کیا ؟ تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حصے کا دودھ بھی پی لیا آپ آئیں گے اور وہ دودھ نہیں پائیں گے تو تجھے بددعا دیں گے تو تو ہلاک ہو جائے گا؛ اور تیری دنیا وآخرت برباد ہو جائے گی۔‘‘