کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 55
اس میں مذکورہ شرائط پائی جائیں ، واللّٰہ اعلم بالصواب۔ فوائدِ حدیث : ٭ افضل ترین استغفار وہی ہے جس کے الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وارد ہوئے ہیں ۔ ٭ ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ کے ذکر کی مشروعیت۔ ٭ جو کوئی اس دن میں مر جائے جس دن اس نے یہ الفاظ کامل یقین واعتقاد کے ساتھ کہے ہوں ، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ ٭ استغفار کی کثرت گناہوں کو مٹا دیتی ہے، اور انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کردیتی ہے۔ معوذتین اورسورت اخلاص کی فضیلت حضرت عبد اللہ بن حبیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب تم صبح کرو یا شام کرو تو تین تین بار سورت اخلاص اور معوذتین(سورۃ فلق اور سورۃ الناس) پڑھ لیا کرو، تمہیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں دے گی۔‘‘ شرح:…اس حدیث مبارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن حبیب رضی اللہ عنہ کو صبح و شام تین تین بار سورۃ اخلاص اور سورۃ فلق اور سورۃ الناس پڑھنے کا حکم دیا اور فرمایا: کہ یہ سورتیں تیرے لیے کفایت کرجائیں گی۔ [1] ان میں سے پہلی سورۃ اخلاص ہے: ﴿ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ﴾…’’(آپ ) کہہ دیجیے کہ وہ اللہ ایک ہے۔‘‘ اس سورت کو اخلاص اس لیے کہتے ہیں کہ اسے میں اللہ تعالیٰ نے جو کچھ بھی بیان کیا ہے وہ صرف اور صرف اپنی ذات سے متعلق ہے ؛ اس میں کوئی دیگر احکام طہارت، نماز یا خریدو فروخت بیان نہیں کیے گئے۔یہ سورت خالص اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔ اور پھر جو انسان اس
[1] ابو داؤد، اسے علامہ البانی نے صحیح کہا ہے۔