کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 37
فریاد کرتا ہوں تو سنوار دے میرے سب کام اور نہ سپرد کرمجھے اپنے نفس کے آنکھ جھپکنے کے برابر بھی۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی : تكِلْني:… یعنی مجھے چھوڑ دے۔ (سپرد کردے)۔ شرح:…رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت سیدہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے نصیحت ان تمام نصیحتوں میں سے ایک نصیحت ہے جو کوئی بھی والد اپنی اولاد کو کرسکتا ہے۔اس لیے کہ یہ والد بھی کسی عام والد کی طرح نہیں ہے۔ اور نہ ہی اولاد کوئی عام اولاد کی طرح ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایاہے: (( فاطمۃ بضعۃ مني۔))’’فاطمہ میرے جسم کا ایک حصہ ہے۔‘‘ فوائدِ حدیث : ٭ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا خالق و مدبر ہے۔ اس کے بغیر ہماری کوئی قدرت و ارادہ نہیں ۔ ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی بیٹی سے محبت اور اس کے لیے خیر و بھلائی کی چاہت۔ ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے ہمارے لیے تعلیم کہ ہم چھوٹوں کو تعلیم کیسے دیں ؟ برے اعمال کے شرسے پناہ مانگنا حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب شام کے وقت میں داخل ہوتے تو یہ کلمات ارشادفرمایاکرتے تھے: ((أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ ما في هذِه اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ ما بَعْدَها، وَأَعُوذُ بكَ مِن شَرِّ ما في هذِه اللَّيْلَةِ وَشَرِّ ما بَعْدَها، رَبِّ أَعُوذُ بكَ مِنَ الكَسَلِ والْهَرَمِ، وَسُوءِ الكِبَرِ رب أَعُوذُ بِكَ