کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 283
بے قراری اور بے چینی کی دُعائیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی کام کا غلبہ ہو جاتا توآپ ان الفاظ میں دعا کیا کرتے تھے: ((لا إلَهَ إلّا اللّٰهُ العَظِيمُ الحَلِيمُ، لا إلَهَ إلّا اللّٰهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ، لا إلَهَ إلّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَواتِ ورَبُّ الأرْضِ، ورَبُّ العَرْشِ الكَرِيمِ)) [1] ’’ نہیں کوئی معبود مگر اللہ بہت عظمت والا بڑا بردبار، نہیں کوئی معبود مگر اللہ رب عرشِ عظیم کا، نہیں کوئی معبود مگر اللہ (جو) رب (ہے) آسمانوں اور رب ہے زمین کا اور رب عرشِ کریم کا۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی : العَظِيمُ: …عظمت والا،اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔ الحَلِيمُ: …بردبار ؛ معاف کرنے والا ؛ صفت ِ الٰہی۔وہ ہستی جسے بندوں کے افعال میں سے کوئی بھی فعل ناراض نہ کرے، اور نہ ہی ان پر غضبناک کرے۔ مگر اس نے ہر ایک چیز کی ایک مقدار مقرر کررکھی ہے۔ جو کہ اس کا احسان ہے۔ رَبُّ العَرْشِ الكَرِيمِ: …کریم؛ اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ہے۔ اس کا معنی ہے، سخی، دینے والا، جس کی عطائیں کبھی ختم ہونے والی نہ ہوں ۔ وہی کریم ِ مطلق اور ہر قسم کی خیر، شرف اور فضل کو جمع کرنے والا ہے۔ شرح:… جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی معاملہ ایسا پیش آتا توآپ یہ دعا کیا کرتے تھے۔ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ: …عظمت والے بڑے عرش کا رب۔عظیم عرش کی
[1] بخاری:۶۳۴۶۔ مسلم :۲۷۳۰۔