کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 269
حرکت] سے بھی زیادہ مخفی ہے۔‘‘ پھر آپ سے ایک آدمی نے کہا؛ جس کااللہ کو منظور تھاکہ وہ کہے : [اس نے کہا: یارسول اللہ !]:پھر ہم اس سے کیسے بچ پائیں گے جب کہ وہ[زمین پر]کالی چیونٹی[کی حرکت] سے بھی زیادہ مخفی ہے۔‘‘ آپ نے فرمایا: ’’ تم کہو:
((اللَّهُمَّ إنِّي أعوذُ بك أنْ أُشْرِكَ بك وأنا أعلَمُ، وأسْتغفِرُك لِما لا أعلَمُ)) [1]
’’الٰہی! میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس سے کہ میں شریک ٹھہراؤں تیرا (کسی کو) جب کہ میں جانتا بھی ہوں اور میں بخشش مانگتا ہوں تجھ سے ان غلطیوں کی جنہیں میں نہیں جانتا۔‘‘
مشکل الفاظ کے معانی :
یہ کہنا کہ : (’’اے لوگو! شرک سے بچ کر رہو…):شرک کی دو اقسام ہیں : شرک اکبر اور شرک اصغر۔
شرک اکبر: …ہر وہ چیز جس پر شارع نے شرک کا اطلاق کیا ہو۔ اوراس سے انسان کا دین سے خروج لازم آتا ہو۔
شرک اصغر : …ہر وہ عمل خواہ قولی ہو یا عملی؛ مگر شریعت نے اس کے لیے شرک کا وصف بیان کیا ہو۔ مگر اسکی وجہ سے ملت سے خروج لازم نہ آتا ہو۔
حق بات تو یہ ہے کہ شرک اکبر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لیے متعین عبادات میں کسی عبادت کو غیر اللہ کے لیے کیا جائے۔ جب کہ شرک اصغر ہر قولی اور فعلی یا ارادی وسیلہ جو کہ شرک اکبر تک پہنچنے کا وسیلہ بن سکتا ہو۔ لیکن خود عبادت کے رتبہ تک نہ پہنچتا ہو۔
(کالی چیونٹی[کی حرکت] ):اس سے مراد زمین پر اس کا چلنا ہے۔
[1] أخرجہ أحمد ۱۹۶۰۶۔ وصححہ الألباني في صحیح الترغیب والترھیب: ۳۶۔