کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 265
فوائدِ حدیث:
٭ مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھنے کی مشروعیت ؛خواہ مصیبت دینی ہو یا بدنی۔
٭ یہ کہ ہم اللہ تعالیٰ کی ہر نعمت پر اس کی حمد و ثنا بیان کریں ؛ اور ہمیشہ کے لیے اس کا شکر ادا کرتے رہیں ۔
’’مجھے تم سے اللہ کے لیے محبت ہے‘‘ کہنے والے کو دُعا
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا، وہاں سے ایک دوسرے آدمی کا گزر ہوا۔ اس نے کہا : یارسول اللہ ! میں اس آدمی سے محبت کرتا ہوں ۔‘‘ آپ نے فرمایا: ’’ کیا تم نے اسے اس کے متعلق آگاہ کیا ہے؟
عرض کیا: نہیں ۔ فرمایا: جاؤ،اوراسے اس کی خبر دو۔ اس آدمی نے دوسرے آدمی کو راہ میں جا لیا، اور اس سے کہا: ’’ میں اللہ کے لیے تم سے محبت کرتا ہوں ۔‘‘ اس نے کہا:
((أَحَبَّكَ الَّذي أَحبَبْتَني لهُ)) [1]
’’وہ ہستی (یعنی اللہ ) تم سے محبت کرے جس کی خاطر تم نے مجھ سے محبت کی۔‘‘
شرح :…پہلے آدمی نے کہا : میں اس سے محبت کرتا ہوں ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کیا تم نے اسے اپنی محبت کے بارے میں بتایا ہے ؟پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ جاکر اپنے بھائی کوخبر دے کہ وہ اس سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہے۔ جب اس نے جاکر خبر دی تو دوسرے آدمی نے جواب میں کہا :
((أَحَبَّكَ الَّذي أَحبَبْتَني لهُ))
’’وہ ہستی (یعنی اللہ ) تم سے محبت کرے جس کی خاطر تم نے مجھ سے محبت کی۔‘‘
یعنی جس ہستی کی رضا مندی کے حصول کے لیے تم نے مجھ سے محبت کی ہے، وہ تم سے
[1] صحیح ابي داؤد: ۵۱۲۵۔