کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 258
مریض کے لیے دُعا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تو رسول اللہ اس پر اپنا دایاں ہاتھ پھیرتے پھر فرماتے: ((اللهُمَّ رَبَّ النّاسِ أَذْهِبِ الباسَ، ، واشْفِ أَنْتَ الشّافِي، لا شِفاءَ إلّا شِفاؤُكَ، شِفاءً لا يُغادِرُ سَقَمًا)) [1] ’’ اے اللہ !اے لوگوں کے پروردگار ! تکلیف کو دور کر دے؛ اور شفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ہے ایسی شفا دینے والا ہے تیری شفا کہ کوئی بیماری باقی نہ رہے۔‘‘ شرح :…جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل خانہ کی عیادت فرماتے تو یوں دعا فرمایا کرتے تھے: ((اللهُمَّ رَبَّ النّاسِ أَذْهِبِ الباسَ، ، واشْفِ أَنْتَ الشّافِي، لا شِفاءَ إلّا شِفاؤُكَ، شِفاءً لا يُغادِرُ سَقَمًا)) ’’ اے اللہ !اے لوگوں کے پروردگار ! تکلیف کو دور کر دے؛ اور شفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ہے ایسی شفا دینے والا ہے تیری شفا کہ کوئی بیماری باقی نہ رہے۔‘‘ اور اپنا دائیاں دست مبارک مریض پر پھیرتے۔اور اس کے ساتھ ساتھ یہ دعا پڑھتے۔ اس دعا میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے وسیلہ سے سوال کرتے۔ بے شک وہی اللہ سبحانہ وتعالیٰ جو کہ خالق و مالک ہے، اور جو تمام امور کا مدبر ومتصرف ہے۔ وہ مریض جو کہ اللہ تعالیٰ نے بغیر کسی مرض کے پیدا کیا، پھر اسے مرض لاحق ہوگیا تواللہ تعالیٰ اس مرض کو ختم کردینے پر
[1] اخرجہ البخاری: ۵۷۴۳۔ مسلم ۲۱۹۱۔