کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 252
جاتی ہیں ۔
٭ اس کے دس لاکھ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں اورجنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے۔
جانور خریدتے وقت کی دُعا
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ’’جب تم میں سے کوئی شخص شادی کرے یاخادمہ (لونڈی) خریدے تو اسے یہ دعا کرنی چاہیے:
((اللَّهمَّ إني أسألُكَ خيرَها وخيرَ ما جبَلتَها عليهِ وأعوذُ بِكَ من شرِّها وشرِّ ما جبلتَها عليهِ)) [1]
’’ اے اللہ میں سوال کرتاہوں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس چیز کی بھلائی کا جس پر پیدا کیاتونے اس کو اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اور اس چیز کے شر سے جس پر تونے اسے پیدا کیا۔‘‘
اور جب اونٹ خریدے تو اس کی کوہان کی چوٹی پکڑے، پھر یہی دعا پڑھے۔‘‘
مشکل الفاظ کے معانی :
جبَلتَها عليهِ: …جس فطرت اور خصلت پر تونے اسے پیدا کیا۔
شرح :(…کوئی ایک شادی کرے…): یا لونڈی خریدے۔ لونڈی پر قیاس کرتے ہوئے غلام کا ذکر نہیں کیا۔اس (خریدار یا شادی کرنے والے ) کو چاہیے کہ اس(بیوی یا لونڈی) کو اس کی پیشانی سے پکڑے۔پیشانی کا لفظ سر کے اگلے حصہ کے بالوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اور مقصود یہ ہے کہ سر کے اگلے حصہ سے پکڑے ؛ خواہ اس کے بال ہوں یہ نہ ہوں ؛وہ مذکورہ بالا دُعا پڑھے۔
اللَّهمَّ إني أسألُكَ خيرَها:… اے اللہ ! میں تجھ سے اس کی بھلائی کا
[1] حسنہ الألباني في صحیح سنن ابن ماجۃ :۲۲۵۲۔