کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 24
قبولیت دعا کے اوقات ؛ حالات اور مقامات : ٭ لیلۃ القدر میں ٭ رات کے آخری پہر میں ٭ فرض نمازوں کے بعد ٭ اذان اور اقامت کے درمیان ٭ ہر رات کی ایک گھڑی ٭ فرض نمازوں کی اذان کے وقت ٭ بارش برسنے کے وقت ٭ جہاد فی سبیل اللہ میں بوقت جنگ ٭ جمعہ کے دن ایک خاص گھڑی میں ؛ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد کی گھڑیوں میں سے کسی گھڑی میں ۔ اسے راجح قول شمار کیا گیا ہے۔ یا پھر خطبہء جمعہ اور نماز کے وقفے میں بھی ہوسکتی ہے۔ ٭ خالص نیت کے ساتھ زمزم پیتے ہوئے ٭ سجدہ کی حالت میں ٭ رات کو نیند سے بیدار ہونے پر ٭ جب انسان پاک صاف ہو کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو اور دعا کرے ٭ جب لا إلهَ إلّا أنتَ سُبحانَكَ إنِّي كُنْتُ منَ الظالِمينَ پڑھ کر دعا کرے۔ ٭ کسی انسان کے مرنے کے بعد لوگوں کا دعا کرنا ٭ آخری تشہد میں اللہ تعالی کی حمد و ثنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام کے بعد دعا کرنا ٭ اللہ تعالیٰ سے جب اس کے اسم اعظم کے ساتھ دعا کی جائے تو یہ دعا قبول ہوگی، اور جس چیزکا سوال کریگا وہ اس کو دی جائے گی۔ ٭ کسی مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی پیٹھ کے پیچھے دعا کرنا ٭ عرفات میں یوم عرفہ میں دعا کرنا ٭ رمضان المبارک میں دعا کرنا ٭ مسلمانوں کی کسی ایسی مجلس میں دعا کرنا جہاں دین و شریعت کی بات ہورہی ہو۔