کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 24
قبولیت دعا کے اوقات ؛ حالات اور مقامات :
٭ لیلۃ القدر میں ٭ رات کے آخری پہر میں
٭ فرض نمازوں کے بعد ٭ اذان اور اقامت کے درمیان
٭ ہر رات کی ایک گھڑی ٭ فرض نمازوں کی اذان کے وقت
٭ بارش برسنے کے وقت ٭ جہاد فی سبیل اللہ میں بوقت جنگ
٭ جمعہ کے دن ایک خاص گھڑی میں ؛ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد کی گھڑیوں میں سے کسی گھڑی میں ۔ اسے راجح قول شمار کیا گیا ہے۔ یا پھر خطبہء جمعہ اور نماز کے وقفے میں بھی ہوسکتی ہے۔
٭ خالص نیت کے ساتھ زمزم پیتے ہوئے
٭ سجدہ کی حالت میں
٭ رات کو نیند سے بیدار ہونے پر
٭ جب انسان پاک صاف ہو کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو اور دعا کرے
٭ جب لا إلهَ إلّا أنتَ سُبحانَكَ إنِّي كُنْتُ منَ الظالِمينَ پڑھ کر دعا کرے۔
٭ کسی انسان کے مرنے کے بعد لوگوں کا دعا کرنا
٭ آخری تشہد میں اللہ تعالی کی حمد و ثنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام کے بعد دعا کرنا
٭ اللہ تعالیٰ سے جب اس کے اسم اعظم کے ساتھ دعا کی جائے تو یہ دعا قبول ہوگی، اور جس چیزکا سوال کریگا وہ اس کو دی جائے گی۔
٭ کسی مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی پیٹھ کے پیچھے دعا کرنا
٭ عرفات میں یوم عرفہ میں دعا کرنا
٭ رمضان المبارک میں دعا کرنا
٭ مسلمانوں کی کسی ایسی مجلس میں دعا کرنا جہاں دین و شریعت کی بات ہورہی ہو۔