کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 191
کافروں کی قوم پر مدد دے۔‘‘
رکوع اور سجدہ کی حالت میں قرآن پڑھنا حرام ہے۔ رکوع میں اللہ تعالیٰ کی عظمت بیان کرنی چاہیے یعنی یوں کہے:
((سبحانَ ربِّيَ العظيمِ سبحانَ المَلِكُ القدُّوسِ ))
اوراس طرح کے دیگر اذکار۔ جب کہ سجدہ میں یوں کہے:
((سبحان ربِّي الأعلى 8 سُبحانَكَ اللَّهمَّ ربَّنا وبحَمدِكَ، اللَّهُمَّ اغفِرْ لي))
اس کے علاوہ بھی رکوع اور سجدہ کی جودعائیں ثابت ہیں ان کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اور کثرت کے ساتھ دعا کرنی چاہیے کیونکہ یہ دعا قبول ہونے کے مواقع میں سے ایک موقع ہے۔
فوائدِحدیث :
٭ کچھ اذکار ایسے ہیں جن کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اوقات متعین کیے ہیں ۔
٭ رکوع اور سجدہ میں قرآن کی تلاوت کرنا جائز نہیں ۔
٭ حالت رکوع میں اللہ تعالیٰ کی عظمت بیان کرنے کا وجوب۔
٭ حالت سجدہ میں دعا کرنے کا استحباب۔
تشہد کے بعدسلام پھیرنے سے پہلے کی دُعائیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب تم میں سے کوئی ایک تشہد میں بیٹھے تو اسے چار چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے، وہ یوں کہے:
((اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بكَ مِن عَذابِ القَبْرِ، ومِنْ عَذابِ جهنَّمَ ومن وفتنةِ المَحيا والمَماتِ ومِن شرِّفتنةِ المسيحِ