کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 187
سَمْعِي، وَبَصَرِي، وَمُخِّي، وَعَظْمِي، وَعَصَبِي)) ’’اے اللہ ! میں تیرے لیے رکوع کرتا ہوں ، اور تجھ پر ایمان لاتا ہوں ، اور تیرے لیے تابع فرمان ہوتا ہوں ، اور تیرے لیے جھک گئی ہے میری سماعت اور میری بصارت، اور میرا دماغ اور میری ہڈیاں ، او رمیرے اعصاب۔‘‘ اور جب رکوع سے اٹھتے تویہ دعا پڑھتے: ((اللَّهمَّ ربَّنا لَكَ الحمدُ ملءَ السَّمواتِ وملءَ الأرضِ و ما بينَهما، ومِلءَ ما شِئتَ من شيءٍ بعدُ)) ’’اے اللہ اے ہمارے پروردگار ! تیرے لیے ہی تمام تعریفیں ہیں ، اتنی کہ بھر جائے اس سے آسمان اور بھر جائے اس سے زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اور بھر جائے ہر وہ چیز جسے تو چاہے اس کے بعد۔‘‘ اور جب سجد ہ کرتے تویہ دعا فرمایا کرتے : ((سَجدَ وجهي للَّذي خلقَهُ وصوَّرهُ وشقَّ سمعَهُ وبصرَهُ وبِحَولِهِ وقوَّتِهِ فتبارَكَ اللّٰهُ أحسَنُ الخالقينَ)) [1] ’’سجدہ کیا میرے چہرے نے اُس ذات کو جس نے اسے پیدا فرمایا اور اس نے اس کے کان اور آنکھ کے سوراخ بنائے اپنی طاقت اور قوت کے ذریعے ؛ بہت برکت والا ہے اللہ جو بہترین خالق ہے۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی : لك أسلَمْتُ: …تیرے لیے تابع فرماں ہوا،اپنے چہرے کو تیرے لیے خالص کیا۔ خَشَعَ: …تواضع اختیار کی ؛ تیری طرف متوجہ ہوا، سکون پکڑا۔ مُخِّي،: …میرا دماغ۔
[1] مسلم: ۷۷۱۔