کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 186
’’اے میرے رب ! مجھے بخش دے، اے میرے رب مجھے معاف کردے۔‘‘
شرح:…رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان میں جب بیٹھتے تو دوبار فرمایا کرتے: (( رَبِّ اغْفِرْ لي ))…’’اے میرے رب ! میرے گناہ بخش دے۔‘‘
ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ ’’المغنی‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مستحب یہ ہے کہ انسان دو سجدوں کے درمیان میں یوں کہے :
((رَبِّ اغْفِرْ لي ، رَبِّ اغْفِرْ لي ))
’’اے میرے رب ! مجھے بخش دے، اے میرے رب مجھے معاف کردے۔‘‘
اس دعا کو کئی بار دھرائے۔ ایک بار یہ دعا پڑھنا واجب ہے۔اورکمال کی ادنی حد اسے تین بار پڑھنا ہے…الخ۔ یہ حدیث دو سجدوں کے درمیانی جلسہ میں مغفرت طلب کرنے کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہے۔ یہ دعا صرف نفل نماز کے لیے خاص نہیں ، بلکہ فرض اور نفل تمام نمازوں کے لیے عام ہے۔
فوائدِحدیث :
٭ یہ حدیث دو سجدوں کے درمیانی جلسہ میں مغفرت طلب کرنے کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہے۔
٭ ہر وقت اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے رہنا، اور اس کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرتے رہنا چاہیے۔
تہجد کی نماز میں رکوع اور سجدہ کی دعائیں
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں جب آپ رکوع کرتے تو یہ دعا پڑھا کرتے :
((اللَّهُمَّ لكَ رَكَعْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، خَشَعَ لكَ