کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 18
دعا اور ذکر
دعا اور ذکر کی تعریف:
لغوی معنی:… دعا لغت میں پکار اور طلب کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
شرعی معنی: … اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے اور اس سے امید رکھتے ہوئے کسی ضرورت کے لیے سوال کرنا؛ (مثلاً) عمل کے قبول ہونے کے لیے، یا بخشش کے لیے؛ یا فائدہ کے حصول کے لیے؛ یا برائی کے ختم ہونے کے لیے ؛ یا خطرات سے بچنے کے لیے؛ یا عذاب دور کرنے کے لیے؛ یا دنیا و آخرت میں اجر کے حصول کے لیے۔
دعا کی حقیقت:
اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی کم مائیگی اور ضرورت مندی کا اظہار؛ ہر قسم کی ذاتی قوت و طاقت سے برأت عبودیت کی نشانی ہے۔اور انسان کا اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی پستی کا شعور ؛ اس کی حمد و ثنا اور سخاوت و کریمی کا اظہار یہ حقیقت میں دعا ہے۔
ذکرکا مفہوم:
غفلت اور نسیان سے گلو خلاصی۔
غفلت:… انسان کے کسی چیز کو اپنے ارادہ اور اختیار سے چھوڑ دینے کو کہتے ہیں ۔
نسیان:… انسان کے کسی چیز کو بغیر ارادہ و اختیار کے چھوڑ دینے کو کہتے ہیں ۔
ذکر کی اقسام:
پہلي قسم:… اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات اور اس کے معانی کو یاد کرتے رہنا ؛ اور اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنا۔ اور ان( اسماء و صفات) میں اللہ تعالیٰ کی توحید کو ملحوظ