کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 145
نماز اور اس کے بعد کی دعائیں و اذکار نماز شروع کرنے کی دعا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو فرماتے : ((سُبحانَكَ اللَّهمَّ وبحمدِكَ وتباركَ اسمُكَ وتعالى جدُّكَ ولا إلهَ غيرُكَ)) [1] ’’تو پاک ہے اے اللہ ! اپنی حمد کے ساتھ اور بہت بابرکت ہے نام تیرا اور بلند ہے شان تیری اور نہیں ہے کوئی معبود تیرے سوا۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی : سُبحانَكَ اللَّهمَّ وبحمدِكَ:…یعنی میں تیری ایسی تنزیہ اور پاکیزگی بیان کرتا ہوں جس میں تیری حمد و تعریف شامل ہو۔ تعالى جدُّكَ:… تیری شان و عظمت بہت بلند ہے۔ تباركَ:… برکت والا، منزہ، مقدس۔ شرح: سُبحانَكَ اللَّهمَّ وبحمدِكَ: …یعنی میں تیری ایسی تنزیہ اور پاکیزگی [1] صححہ الألباني في المشکاۃ :۱۲۱۷۔