کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 87
[تین خلفاء راشدین ابو بکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم ] سے بیزاری کا اعلان کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے آپ کو دشمن کے ہاتھوں میں اکیلا چھوڑ دیا ؛ وہ آپ کو لیکر کوفہ میں داخل ہوئے ‘اور آپ کو شہید کردیا گیا ۔
اس سے ثابت ہوا کہ اہل بیت سے محبت اور ان سے دوستی کا دعوی کرنے والے رافضی ،اور ان کی ڈگر پر چلنے والے دوسرے شیعہ فرقے بھی ناصبیوں میں ہی داخل ہیں ،[ اس لیے کہ انہوں نے اہل بیت کو تکلیف دینے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی]۔ اس پر بہترین شاہد ان آئمہ کے وہ اقوال ہیں جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ جن میں ان شیعوں کی طرف سے آئمہ اہل بیت کو تکلیف دینے اور ان کی شان میں غلو کرنے ؛ ان پر جھوٹ بولنے اور انہیں مختلف مواقع پر خجل کرنے کا ذکر ہے ۔
[اللہ تعالیٰ ہمیں ان برائیوں سے محفوظ و مامون رکھے،آمین ۔مترجم]