کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 55
غالب طور پر ان لوگوں کے لیے استعمال ہونے لگا ہے جو گمان کرتے ہیں کہ وہ حضرت علی اور اہل بیت سے دوستی رکھتے ہیں ،یہاں تک کہ یہ نام ان لوگوں کے ساتھ ہی خاص ہوگیا ہے ۔ اور جب یہ کہا جاتا ہے: ’’ فلاں شخص شیعہ میں سے ہے ، تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان ہی لوگوں میں سے ہے [جو اس قسم کا دعوی کرتے ہیں]۔‘‘ [1] علامہ شہرستانی فرماتے ہیں : ’’ شیعہ وہ لوگ ہیں جو بالخصوص حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے چلنے کا دعوی کرتے ہیں ۔اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی امامت کے منصوص ہونے اوراس پر وصیت کے ہونے کا بھی دعوی کرتے ہیں ۔‘‘[2] شیعہ فرقے : علامہ اشعری نے مقالات میں شیعوں کی تین اقسام بیان کی ہیں : غالی رافضی زیدی۔ [3] یہ تینوں اقسام اپنے عقائد و نظریات میں ایک دوسرے سے جدا ہیں ۔ بلکہ ان میں سے ہر ایک قسم سے کئی اور فرقے نکلتے ہیں ۔ یہاں پر مقصود ان میں سے ہر ایک قسم کا صحابہ کرام کے بارے میں مختصرعقیدہ بیان کرنا ہے ۔ اول : غالیوں کا عقیدہ : ان کا نام غالی اس وجہ سے رکھا گیاہے کہ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں غلو کرتے
[1] النہایۃ في غریب الأثر والحدیث ص۵۰۰۔ [2] الملل والنحل ۱/۱۴۴۔ [3] مقالات الاسلامیین ۱/ ۶۵۔