کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 36
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’یہ فضیلت ان دو کے علاوہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے ۔‘‘[1] اور فرماتے ہیں : ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کو ان کی اقتداء کرنے کیلئے خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے ۔‘‘[2] اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا گیا ہے ،آپ ایک سفر میں تھے تو لوگوں سے ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرمایا: (( إن یطیعوا أبا بکر و عمر یرشدوا۔)) ’’اگر ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کی اطاعت کریں تو ہدایت پالیں ۔‘‘ [3] اور ایسے ہی امت بھی ان دونوں حضرات کی باقی صحابہ پر تقدیم و افضیلت پر متفق ہے ۔کیونکہ ان دونوں کے بہت سے فضائل کے ثابت ہونے پر خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے اوربعد میں آنے والے لوگوں نے گواہی دی ہے ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : اہل سنت والجماعت کا اس روایت کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے جو تواتر کے ساتھ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے ،آپ نے فرمایا : (( خیر ہذہ الأمۃ بعد نبیہا ،أبو بکر ،ثم عمر رضی اللّٰہ عنہما ۔))[4]
[1] مجموع الفتاوی ۴/۳۹۹۔ [2] مجموع الفتاوی ۴/۴۰۰۔ [3] مسلم ح: ۶۸۱۔ [4] مجموع الفتاوی ۳/ ۱۵۳۔