کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 35
والے گمراہ لوگ ہوئے۔ ذیل میں اہل سنت و الجماعت کے نزدیک صحابہ کرام کی فضیلت میں مراتب کا بیان نصوص کی دلالت کے مطابق آرہا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں علی الاطلاق [بغیر کسی حیل و حجت کے ] سب سے افضل ہستی حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ ہیں ؛ اور ان کے بعد حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ اور پھر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ پھر حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ ہیں ۔ پھر ان کے بعد فضیلت میں مقام باقی اہل شوریٰ کادرجہ ہے ؛ اورپھر باقی عشرہ مبشرہ کا ۔ پھر مہاجرین اہل بدرکا پھر انصار اہل بدر کا ۔ پھر وہ لوگ جنہوں نے فتح [صلح حدیبیہ ] سے پہلے ہجرت کی ، اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا ، ان کا مقام و مرتبہ ان لوگوں سے بڑا ہے ،جنہوں نے فتح کے بعد اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور ہجرت کی ۔ ان میں سے ہر ایک سے اللہ تعالیٰ نے بھلائی کا وعدہ کر رکھا ہے۔ جناب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے ثابت ہوتی ہے ، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ((اقتدوا بالّذین من بعدي : أبی بکر و عمر ۔))[1] ’’ میرے بعد ان دونوں کی اقتداء کر و : ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما ۔‘‘
[1] أخرجہ الترمذی ،ح: ۳۶۶۲؛ ابن ماجۃ ح: ۹۷؛ أحمد في المسند ح: ۲۳۲۴۵؛ والحاکم وصححہ ،ووافقہ الذھبی ۴۴۵۱۔ قال محققو المسند حسن بطرقہ وشواہدہ ۔