کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 33
دوسری بحث نصوص کی روشنی میں صحا بہ کے مراتب اور فضا ئل کا اثبات۔ اہل سنت و الجماعت کا منہج؛ جسے وہ ہر چیز میں معیار مقرر کرتے ہیں ،وہ ان اصولوں پر قائم ہے جن پر کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی واضح نصوص دلالت کرتی ہیں ، ان[نصوص] کے پاس رک جانا؛ ان کے مقتضی کوصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد آنے والے ان سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے فہم و سمجھ کے مطابق قبول کرنا؛ جن کی بصیرتوں کواللہ تعالیٰ روشن کردیاتھا ؛ اور انہیں اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اقتداء کی ہدایت دی تھی۔ ان اصولوں میں سے ایک: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل اور اس فضیلت میں ان کی ترتیب کے متعلق ان کا موقف ہے ۔ وہ اس عظیم الشان موقع پر[ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ] کی نصوص[واضح احکام ] تک محدود رہتے ہیں اور ان سے آگے تجاوز نہیں کرتے ۔ اس باب میں بہت سے لوگ ان [صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ] کے منہج کی مخالفت کرکے گمراہ ہوئے ہیں ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کا کلام صحیح محبت [جس پر اہل سنت و الجماعت قائم ہیں ] کی وضاحت میں گزر چکا ہے ۔ اوروہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ان خصائل [و ایمانیات و فضائل ] کی وجہ سے محبت کرنا ہے؛جو ان میں پائی جاتی تھیں ۔ ایسے ہی