کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 25
((آیۃ الإیمان حب الأنصار ؛ وآیۃ النفاق بغض الأنصار۔)) [1] ایمان کی نشانی انصار کی محبت ہے ۔ اورمنافقت کی نشانی انصار سے بغض و نفرت ہے ۔‘‘ اور صحیحین میں حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( الأنصار لا یحبہم إلا مؤمن ، و لا یبغضہم إلا منافق؛ فمن أحبہم أحبہ اللّٰہ ، و من أبغضہم أبغضہ اللّٰہ۔))[2] ’’ انصار سے مؤمن کے علاوہ کوئی بھی محبت نہیں کرسکتا ؛ اور منافق کے علاوہ کوئی بھی ان سے بغض نہیں رکھ سکتا۔ جس نے ان سے محبت کی ، اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہیں ، اور جس نے ان سے بغض رکھا ،اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھتے ہیں ۔‘‘ اورصحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( لا یبغض الانصار رجل یؤمن باللّٰہ و الیوم الآخر۔))[3]
[1] صحیح البخاری ح: ۳۷۸۴؛ وصحیح مسلم ح: ۷۴۔ [2] صحیح البخاری ح: ۳۷۸۳؛ وصحیح مسلم ح: ۷۵۔ [3] صحیح مسلم ح: ۷۶۔