کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 20
اور اس کے ساتھ ہی اہل بدعت کے اس عقیدہ سے انحراف کی اہم وجوہات بھی ذکر کروں گا ۔ جو کہ کبھی تو غلو پر مبنی ہوتا ہے ، اور کبھی دوسری جانب سے جفا اور ان صحابہ کے حق میں کمی پر مبنی ہوتی ہیں ۔ اور اس بیان سے میرا مقصوداس عظیم الشان باب میں حق کی پہچان کروانا ہے ، تاکہ اس کی اتباع کی جائے ۔ اور گمراہی کی شناخت کروائی جائے تاکہ اس سے بچا جا سکے ؛ اور اس کو باطل ثابت کیا جائے۔ میں نے اس کتابچہ کا نام (( محض الإصابۃ في تحریر عقیدۃ أہل السنۃ و مخالفیہم في الصحابہ)) رکھا ہے ۔ میں نے اس کتابچہ کو ایک مقدمہ اور دوفصلوں اور آخر میں خاتمہ پر تقسیم کیا ہے ۔ مقدمہ : دین میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی منزلت ؛ اور اہل سنت والجماعت کا ان تمام [صحابہ ] سے محبت اور ودوستی کے واجب ہونے اجماع نقل کیا ہے۔ پہلی فصل میں : صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل سنت و الجماعت کاعقیدہ بیان کیا ہے ، اس میں تین مباحث ہیں : پہلی بحث : اہل سنت والجماعت کی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت ۔ دوسری بحث: منزلت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ترتیب میں نصوص کی اتباع ؛ اوران کے فضائل کا اثبات ۔ تیسری بحث : صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین چپقلشوں پر خاموشی کا واجب ہونا ۔ دوسری فصل میں : صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل بدعت کے عقائد کا بیان ہے ۔ اس میں تین مباحث ہیں :