کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 14
کرتے ہیں اور ان گراوٹوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں ۔ سوائے روافض و خوارج اور نواصب کے ۔ الحمد للہ ناصبی تو اپنی موت آپ مر چکے ہیں ۔ اور خارجیوں کا بھی تقریباً یہی حال ہے ۔ رہ گئے رافضی تو وہ اس وقت دنیا بھر میں شیعہ کے روپ میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ اور انہوں نے ہر طرف ایک طوفان بد تمیزی کھڑا کر رکھا ہے ۔ مگر اللہ تعالیٰ اپنے دین کی حفاظت کرنے پر قادر ہے ۔ ہمیں صرف اپنی کمزور سی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے ۔ غلبہ آخر کار حق کا ہوگا۔ میں اپنے محترم قارئین سے گزارش کروں گا کہ وہ اس کتاب کا انتہائی گہری نظر سے مطالعہ کریں ۔ اور پھر اندازہ لگائیں کہ حق کیا ہے اور باطل کیا ہے ۔میں اس مقدمہ کو طویل نہیں کرنا چاہتا ۔ کیونکہ میں نے اپنی دوسری کتاب ’’ عقیدہ اہل سنت و الجماعت ‘‘میں تمام گمراہ فرقوں پر مختصر مگر مضبوط رد کیا ہے ۔ یہاں پر اس کتاب اور اس کے مؤلف کا صرف تعارف کرانا مقصود تھا ۔یہ کتاب استاذ محترم نے مجھے اپنے دست ِ مبارک سے ترجمہ کے لیے دی تھی۔ آج خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے اس کے ترجمہ کا کام لے لیا ۔ تمام قارئین سے دعاؤں کی درخواست کے ساتھ ابو شرحبیل /پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ کشمیری ، الدراوی حال وارد ؛ مکہ مکرمہ؛ ملاوی ؛ ۲ جنوری ۲۰۱۳ ء۔