کتاب: صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت - صفحہ 13
میں سے مضبوط ترین جال خوارج اور روافض کا تھا ۔ جو کام باہر سے بیٹھ کر یہود و نصاری نہ کرسکتے تھے انہوں نے اپنے ان کارندوں کے ذریعہ سر انجام دیدیا ۔ ان لوگوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر لعن طعن اور تنقید شروع کی ؛ جس کے پیچھے راز یہ تھا کہ یہ لوگ رسالت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام کی حقانیت کے اصل گواہ ہیں ۔ جب گواہی ہی کمزور یا ناقابل قبول ہوگی تو یہ عمارت خود سے گرجائے گی۔ چنانچہ ان فرقوں نے اسلام کی ان ستودہ صفات ہستیوں پر انگلیاں اٹھانی شروع کردیں ۔ لیکن ہر دور میں سچے محبین اسلام نے ہر طرح سے اسلام اور اہل اسلام کا دفاع کیا ۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی یہ کتاب بھی ہے ۔ جسے ہمارے استاد محترم ڈاکٹر عامر بن ابراہیم رحیلی صاحب حفظہ اللہ نے تحریر کیا ہے ۔جوکہ جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے استاذ اور عالم اسلام کے نامور اسکالر ہیں ۔ فرق و ادیان پر خوب گرفت رکھتے ہیں ۔ شیعہ مذہب پر ان کی خصوصی گرفت ہے؛ اور اس سلسلہ میں وقتاً فوقتاً ان کی چھوٹی بڑی تحریریں سامنے آتی رہتی ہیں ۔ اس کتاب میں انہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ بھی بیان کیا ہے ، اور ان کے مخالفین شیعہ ، رافضہ ؛ ناصبہ اور خوارج کا عقیدہ بھی بیان کیا ہے ۔ اور حقیقت کی کلی کھول کر رکھ دی ہے ۔ قاری پر یہ بات کسی طرح بھی مخفی نہیں رہے گی کہ حق وہی ہے جس پر اہل سنت و الجماعت قائم ہیں ۔ کیونکہ دنیا کے کسی بھی مذہب یا دین میں کسی کو گالی دینا یا کسی پر لعن و طعن کرنا باعث ثواب نہیں ہے ۔ بلکہ تمام مذاہب ان اخلاقی بیماریوں کا علاج