کتاب: سفر آخرت - صفحہ 243
بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے ناامیدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے؟
شیخ الکل سید نذیر حسین محدث رحمہ اللہ کا فتویٰ:
اولیاء کی قبروں پر کھانا لے جانا اور مساکین کو دوسری جگہ سے بلا کر غرض مذکور (ازدیاد ثواب) سے وہاں کھلانا کسی دلیل شرعی سے ثابت نہیں اور جب یہ ثابت نہیں تو اس میں ثواب کی امید نہیں چہ جائے کہ ثواب ہو بے اصل اور محدث (بدعت) بات ہے احتراز لازم ہے۔[1]
٭٭٭
[1] فتاویٰ نذیریہ: ۱؍۱۱۹۔