کتاب: سفر آخرت - صفحہ 23
((اَللّٰہُمَّ احْشُرْنَا فِیْ زُمْرَۃِ الطَّائِفَۃِ النَّاجِیَۃِ فِیْ یَوْمِ الْحِسَابِ وَاِلَیْکَ الْمَرْجَعُ وَالْمَاٰبُ)) (محمد حسین بن الشیخ محمد اسماعیل بن محمد امین بلوچ فیروز پوری اللہم اغفر لہم وادخلہم جنۃ الفردوس) (نزیل چک ۵۳۱ گ ب۔ ضلع فیصل آباد۔ الیوم ۱۴۔ ۸۔ ۱۳۹۷ھ) ٭٭..........٭٭ والد گرامی محمد حسین بن الشیخ محمد اسماعیل خاں بن میاں محمد امین خاں بن پنو خاں بن ولی کامل عبدالعظیم خان بن رستم خاں جتوئی بلوچ آپ موضع کٹی بلوچاں ضلع فیروز پور میں غالباً ۱۹۱۱ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار اور اپنے وقت کے جید سلفی عالم محمد اسماعیل رحمہ اللہ سے حاصل کی۔ پھر آپ اپنے علاقہ کے مشاہیر اساتذہ یعنی مولانا محمد عبداللہ شہید اور حضرت مولانا عطاء اللہ لکھوی رحمہ اللہ کے فیض سے فیض یاب ہو کر دہلی چلے گئے۔ وہاں ملک کے نامور شارح حدیث حضرت مولانا ابو سعید شرف الدین محدث دہلوی رحمہما اللہ سے صحیح بخاری وغیرہ کتب پڑھ کر سند فراغت حاصل کی۔ کچھ عرصہ قبل لودھیانہ میں تدریس کے بعد گھر آ گئے، تقسیم ملک سے قبل مختلف مقام پر تبلیغ و تدریس میں مشغول رہے۔ تشکیل پاکستان کے بعد چک ۵۳۱ گ ب ضلع فیصل آباد میں قیام پذیر ہوئے بعد ازاں اپنی تعمیر کردہ مسجد محمدی کی تولیت اور خطابت کے فرائض آخر تک لوجہ اللہ سر انجام دیتے رہے تاآنکہ ۱۹۹۲ء میں راہی عدم ہو گئے۔ ’’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ وَعَافِہٖ وَاعْفُ عَنْہُ وَاَدْخِلْہُ جَنَّۃَ الْفِرْدَوْسِ اٰمِیْنَ۔‘‘ محمد عبید اللہ خاں عفیف ٭٭٭