کتاب: سفر آخرت - صفحہ 131
شرابیوں کو کچھ تنبیہ ہو جائے۔
مسئلہ:..... چور ڈاکو، قاتل، مرجوم، شرابی، سود خور، خودکشی کرنے والا، مقروض، جوے باز، والدین کے نافرمان، رشوت خور، زانی اور بے نماز کی نماز جنازہ غیر امام پڑھا سکتا ہے۔ ابن ماجہ وغیرہ میں ہے:
((صَلُّوْا عَلٰی مَنْ قَالَ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ))[1]
’’جو شخص لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کہے (اور اسی پر مرے) اس پر جنازہ کی نماز پڑھو۔‘‘
٭٭٭
[1] نیل الاوطار، ج: ۴، ص: ۵۱۔