کتاب: صدارتی خطبات(رحمانی) - صفحہ 380
النار .[1]
ترجمہ: سب سے سچی بات قرآن ہے اور سب سے بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کاطریقہ ہے اور سب سے برے کام وہ ہیں جو اپنی طرف سے گھڑ لئے گئے ہوں اور ایسے تمام کام بدعت ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہرگمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔
کبھی فرماتے:(من أحدث فی أمرنا ھذا ما لیس منہ فھو رد)[2]
ترجمہ:جس کسی نے ہمارے دین میں کوئی نیاکام جاری کیا تو وہ کام مردودہے۔
کبھی فرماتے:(من عمل عملا لیس علیہ أمرنا فھو رد)[3] ترجمہ:جس کسی نے ایسا کام کیا جس پر ہمارا امر نہیں ہے تو وہ کام مردودہے۔
حضرات ہمارا مقصدِ تخلیق اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے، اور عبادت کیلئے ان قواعد کی حیثیت ایک میزان کی ہے ،ورنہ سب کچھ بے کار اور عبث ہے۔
وباللہ تعالیٰ التوفیق.
[1] ابن خزیمہ،الرقم:۱۷۸۵
[2] بخاری،الرقم:۲۶۹۷
[3] مسلم،الرقم:۱۷۱۸