کتاب: صدارتی خطبات(رحمانی) - صفحہ 16
صورت میں شرکاء میں تقسیم کیاجاتارہا ہے یوں یہ خطبات بھی ہیں اور تحریرات بھی۔
شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔
گذشتہ 14سالوں میں کس قدر انقلابات آئے سیاسی،اقتصادی، معاشرتی اور مذہبی حالات ملکی وعالمی سطح پر کس قدر متغیر ومتبدل رہے، مگرشیخ مکرم پوری استقامت اور جوانمردی کے ساتھ دعوت توحید وسنت ،اور اس میدان میں منہج مستقیم پرڈے رہے، اس بات کا اندازہ قارئین کو ان خطبات کے مطالعہ سےہوجائے گا۔
اس پہلو سے خطباء اور قائدین کیلئے صدارتی خطبات کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
سندھ میں موجودجہالتوں اور ضلالتوں کی کثرت کے باوجود اہل حدیث افراد اور ان کی مساجد ومدارس کی روزبروز بڑھتی ہوئی تعداد،اہل حدیث عوام میں منہج کی فہم اور اس پر استقامت کاایک سبب جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس(نیوسعید آبادسندھ) اور اس میں کی جانے والی علمی ،تربوی اور منہجی تقاریر ہیں، بالخصوص کانفرنس کاخطبۂ جمعہ اور خطبۂ صدارت۔
کانفرنس کے ابتدائی 13سالوںمیں خطبہ جمعہ اور خطبہ صدارت،بانیٔ کانفرنس شیخ العرب والعجم علامہ سیدبدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ ارشاد فرماتےرہے(یاد رہے شاہ صاحب رحمہ اللہ کے خطبات ،’’خطباتِ راشدیہ ‘‘کے نام سے مطبوع ہوچکے ہیں۔)اور شاہ صاحب کی وفات (۸جنوری۱۹۹۶ء)کے بعد سے اب تک کانفرنس کا خطبہ جمعہ اور خطبہ صدارت شیخ مکرم صاحب ارشاد فرمارہے ہیں۔