کتاب: صدارتی خطبات(رحمانی) - صفحہ 151
دوسری حدیث
عن أم المؤمنین عائشۃ رضی اللہ تعالیٰ عنھا قالت : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : ’’من أحدث فی أمرناھذا مالیس منہ فھو رد‘‘ وفی روایۃ مسلم : ’’من عمل عملا لیس علیہ أمرنا فھو رد ‘‘.[1]
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے : فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس شخص نے ہمارے دین میں کوئی نئی چیز نکالی جو دین میں نہ ہو تو وہ مردود ہے ‘‘۔
اسے بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے جبکہ صحیح مسلم کی ایک حدیث میں یہ الفاظ بھی مروی ہے :
جس شخص نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا امر نہ ہو تو وہ مردود ہے :
حدیث کاماحصل!
سامعین کرام ! یہ حدیث بھی دین اسلام کا ایک اصلِ عظیم ہے ۔ بیان کردہ حدیث (الاعمال بالنیات ) اعمال کی باطنی میزان ہے جبکہ یہ حدیث اعمال کی ظاہری میزان ہے ۔
جس طرح ہر وہ عمل جو اللہ رب العزت کی رضا جوئی و اخلاص نیت سے خالی ہو باطل و مردود ہوتاہے، اسی طرح اگر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امر اورسنت کی موافقت و مطابقت سے خالی ہو تو باطل و مردود قرار پائے گا ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہر خطبہ میں ان مبارک الفاظ کا اعادہ فرمایا کرتے تھے :
[1] بخاری،الرقم:۷۳۴۹