کتاب: صدارتی خطبات(رحمانی) - صفحہ 15
کتاب: صدارتی خطبات(رحمانی)
مصنف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی
پبلیشر: جمعیت اہل حدیث سندہ
ترجمہ:
یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔
تقدیم
الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین، امابعد
’’صدارتی خطبات‘‘ فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ امیر جمعیت اہل حدیث سندھ ،کے انتہائی علمی ،منہجی ،تربوی اوردعوتی خطبات کا مجموعہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں،شیخ الحدیث، استاذ الاساتذہ، استاذِ حدیث،حافظِ حدیث،علامہ، داعی کبیر،خطیبِ ملت، مؤلف، محقق، امیرِ جماعت، معلم ومربی،قاطعِ شرک وبدعت وغیرہ کونسا ایسا دینی وعلمی لقب اور اعزاز ہے جو شیخ مکرم کے نام کے ساتھ لاحق ومنسلک نہیں ہے۔
’’صدارتی خطبات‘‘ کا یہی تعارف ہی کافی ہے کہ یہ اسی نابغہ روزگار شخصیت کے خطبات ہیں۔
ان خطبات کی مزیدخصوصیت یہ ہے کہ یہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ کانفرنس (بمقام نیوسعیدآبادسندھ) کے خطباتِ صدارت ہیں،اور کسی مرکزی کانفرنس کا خطبۂ صدارت گویاپوری کانفرنس کابنیادی پیغام ہوتاہے،بلکہ کانفرنس کے مقررین کیلئے ایک راہنما خطاب ہوتاہے۔
ان خطبات کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ خطبات درحقیقت ،شیخ مکرم کی تحریرات ہیں، جنہیں شیخ محترم نے حسبِ روایت،کانفرنس کےموقعہ پر تحریر فرمایا اور جسے مطبوعہ