کتاب: صدارتی خطبات(رحمانی) - صفحہ 137
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علیٰ خاتم الأنبیاء والمرسلین نبینا محمدوعلیٰ آلہ وصحبہ اجمعین .
اما بعد !
تمہید-خطبہ صدارت کی بنیاد
حضرات گرامی !آج ہمارے اس خطبہ صدارت کی بنیاد امام اہل السنۃ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا ایک قول ہے : انہوں نے فرمایا ہے:
’’اصول الاسلام علی ثلاثۃ أحادیث‘‘
یعنی تین احادیث پورے اسلام کی بنیاد ہیں ۔
(۱) حدیث عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ :
[ انما الاعمال بالنیات]
یعنی تمام اعمال کی صحت کا دارومدار صحیح نیت پر ہے۔
(۲)حدیث عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا :
[من أحدث فی أمرناھذامالیس منہ فھورد]
یعنی ہمارے دین میں آنے والی ہر نئی چیز مردود ہے۔
(۳)حدیث نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ
[ الحلال بین والحرام بین ۔۔۔۔۔۔۔]
یعنی حلال بھی واضح ہے او رحرام بھی واضح ہے ۔(الحدیث )
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا یہی قول امام حاکم نے بھی ذکر کیا ہے لیکن اس میں حدیث