کتاب: صدارتی خطبات(رحمانی) - صفحہ 102
ترجمہ: پھر تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے میں ہی تمہارے آپس کے تمام تر اختلافات کا فیصلہ کروں گا ۔
دوسرے مقام پر فرمایا:
[ثُمَّ اِلٰي رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ] [1]
ترجمہ: پھر تم سب کو اپنے رب کے پاس جانا ہوگا۔ پھر وه تم کو بتلائے گا جس جس چیز میں تم اختلاف کرتے تھے ۔
نیز فرمایا :[اَللہُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ] [2]
ترجمہ:بیشک تمہارے سب کے اختلاف کا فیصلہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ آپ کرے گا ۔
نیز فرمایا:[اِنَّ رَبَّكَ يَقْضِيْ بَيْنَھُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ][3]
ترجمہ: یقینی بات ہے کہ آپ کا رب ان کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں فیصلہ کرے گا جن میں وه اختلاف کرتے تھے ۔
نیز فرمایا:[اِنَّ رَبَّكَ ہُوَيَفْصِلُ بَيْنَہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِــيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ][4]
ترجمہ:آپ کا رب ان (سب) کے درمیان ان (تمام) باتوں کا فیصلہ قیامت کے دن کرے گا جن میں وه اختلاف کر رہے ہیں ۔
[1] الانعام:۱۶۴
[2] الحج:۵۹
[3] یونس:۹۳
[4] لسجدۃ:۲۵