کتاب: صبر جمیل - صفحہ 302
لہٰذاصبر کی قدرومنزلت بڑی ہی بلند وبالا ہے اور صبر کیاہی بہترین خصلت اور عادت ہے اس سے بڑھ کر اچھی اور بہتر عادت اور کیا ہوسکتی ہے؟ اور صبر کرنے والے کیا ہی پیارے اور اچھے لوگ ہواکرتے ہیں۔ اے اللہ! ہمیں ان لوگوں میں شامل فرمالے جنہوں نے صبر کادروازہ کھول کر راستہ ہموارکردیا اور جزع وفزع کی خندقوں کوپاٹ کر ہمیشہ کے لیے اس بے راہ روی کا راستہ بندکردیااور سخت ترین عقاب کی گھاٹی سرکرلی اور خواہش نفس کا پل عبورکرکے اطاعت الٰہی کے حرم سرا میں داخل ہوگئے اے اللہ! ہمیں ان لوگوں میں سے بنادے جنہوں نے ہدایت کو اپنے لیے مشعل راہ بنایا جس کی وجہ سے ان کے لیے نجات وکامرانی کا راستہ صاف ہوگیا اور وہ اخلاص اور یقین کی راہ پر چل پڑے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔
[1] ۔ نشرطی التعریف :87۔ [2] ۔ شعب الایمان :9720 [3] ۔ مصنف ابن ابی شیبۃ :34596