کتاب: صبر جمیل - صفحہ 26
ساتھ نہیں کھا پاتا، اگر وہ پیتا ہے تو اللہ کا نام لے کر پیتا ہے، میں اس کے ساتھ نہیں پی سکتا، اگر گھر میں داخل ہوتا ہے تو بسم اللہ پڑھتا ہے اور مجھے باہر ہی رات گزارنی پڑتی ہے۔‘‘ دوسرے نے کہا: میرے تو مزے ہیں، میں ایسے شخص کے ساتھ رہ رہا ہوں جو کھاتے اور پیتے ہوئے ’’بسم اللہ‘‘ نہیں پڑھتا، اور میں اس کےساتھ کھاتا پیتا ہوں اور جب وہ اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے تو ’’بسم اللہ‘‘ نہیں پڑھتا اور میں بھی چلا جاتا ہوں۔ ‘‘ جب خود کو صبر کا عادی بنائے گا تو اس کا دشمن اس سے ڈرے گا اور جس کا صبر کمزور ہوگا شیطان اس سے امیدیں وابستہ کرے گا۔ ممکن ہے کہ وہ اپنے ہدف میں بھی کامیاب ہو جائے۔