کتاب: صبر جمیل - صفحہ 13
صبر کا معنی و مفہوم
صبر کا مفہوم اگرچہ بہت پھیلا ہوا ہے لیکن صبر کا اصل معنی روکنا اور قید کرنا ہے۔ انسان کا خود کو تکلیف کی حالت میں شکوہ کرنے، اور ہاتھوں سے چہرے کو پیٹنے اور کپڑوں کو پھاڑنے سے روکنے کو ’’صبر‘‘ کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
(وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم) (الکھف: 28)
’’اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ روکے رکھئے جو اپنے رب کو پکارتے ہیں۔‘‘
صبر کا استعمال عام طور پر تین معنی کے لیے ہوتا ہے:
1۔روکنا 2۔سخت
3۔ملانا یا جمع کرنا