کتاب: سعادۃ الدارین ترجمہ تعلیقات سلفیہ برتفسیر جلالین - صفحہ 9
مدرسین کے لیے اس محقق ومصحح نسخے کا حصول آسان نہیں،اس لیے راقم سطور نے مناسب سمجھا کہ اس نسخہ کے صرف حواشی کو الگ کرلیا جائے اور انہیں اردو قالب میں ڈھال کر کتابی شکل دے دی جائے۔کیونکہ ’’مالا یدرک کلہ لایترک جلہ۔‘‘ اللہ کی توفیق سے یہ کام مکمل ہوا اور اب قارئین کے ہاتھوں تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔
تفسیر جلالین کی شہرت اور مقبولیت کی وجہ سے ہر زمانہ میں اس پر تحشیہ وتعلیق کا کام ہوتا رہاہے۔مکتبہ دار السلام کا یہ ایڈیشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔عہد جدید میں اس کتاب پر جو علمی کام کیے گئے ہیں ان میں سے بعض کا تذکرہ سطور ذیل میں کیا جارہا ہے:
۱- انوار الھلالین فی التعقبات علی الجلالین
تالیف: ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن آل خمیس
۲- تنبیھات مھمۃ علی قرۃ العینین وتفسیر الجلالین،مع بعض تعلیقات الشیخ عبد الرزاق عفیفی،تالیف محمد بن جمیل زینو
۳- التعلیق علی تفسیر الجلالین تالیف: شیخ عبد الکریم الخضیر
۴- تفسیر الجلالینتعلیق: شیخ عبد القادر ارناؤط
۵- قرۃ العینین علی تفسیر الجلالینتالیف: شیخ محمد کنعان
۶- مھذب تفسیر الجلالینتالیف: شیخ سعد الحصین
۷- الروایۃ في تفسیر الجلالینتالیف: شیخ نور الدین عتر
۸- تھذیب تفسیر الجلالینتالیف: ڈاکٹر محمد مصطفی الصباغ
٭کچھ زیر نظر مترجم کتاب کے بارے میں
مذکورہ بالا معلومات وفوائد پر مشتمل تفسیر جلالین کے حواشی کو اردو قالب میں ڈھالنے کے بعد اسے کتابی شکل دیتے وقت سب سے پہلے متعلقہ آیت یا آیات کا ٹکڑا درج کیا گیا ہے۔پھر جلالین کی وہ عبارت یا روایت نقل کی گئی ہے جس پر حاشیہ لگایا گیا ہے۔عبارت یا روایت لمبی ہونے کی شکل میں اس کے ابتدا یا ابتدا و انتہا کے الفاظ ذکر کرنے پر