کتاب: سعادۃ الدارین ترجمہ تعلیقات سلفیہ برتفسیر جلالین - صفحہ 22
صاحب کی عمر کل ۲۱ / سال تھی،اس صغر سنی میں اور اتنی قلیل مدت میں اتنا اہم تالیفی کارنامہ واقعی حیرت انگیز ہے،اس سے آپ کی خداداد صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ منہج تالیف : تفسیر جلالین کو مرتب کرنے میں اس کے دونوں مصنفین نے کیا منہج اختیار کیا،اس کے بارے میں خود امام سیوطی علیہ الرحمۃ اپنے پیش رو امام محلی علیہ الرحمۃ کے منہج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور اسی منہج پر خود بھی عمل پیرا رہنے کاعہد کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ … بتتمۃ علی نمطہ من ذکر ما یفھم بہ کلام اللّٰه تعالی،والاعتماد علی أرجح الأقوال،واعراب ما یحتاج الیہ،والتنبیہ علی القراء ات المختلفۃ المشھورۃ،علی وجہ لطیف،وتعبیر وجیز،وترک التطویل بذکر أقوال غیر مرضیۃ،وأعاریب محلھا کتب العربیۃ۔۔۔‘‘(تفسیر جلالین ص : ۴) یعنی امام جلال الدین محلی ہی کے طرز پر اس کتاب کا تکملہ لکھا جارہا ہے اور وہ طرز یہ ہے کہ : ’’ اتنی بات ذکر کی جائے کہ کلام اللہ کی اس سے تفہیم ہو سکے،مختلف اقوال کے بیچ سے راجح قول پر اعتماد کیا جائے،جہاں ضرورت محسوس ہو نحوی ترکیب بیان کی جائے،مختلف مشہور قراء توں کو بیان کیا جائے،اور یہ سب کچھ آسان انداز اور مختصر عبارت میں ہو،ناپسندیدہ قسم کے اقوال اور ایسی تراکیب جن کا محل عربی زبان وادب کی کتابیں ہیں ان کے ذکر سے بچا جائے کیونکہ اس سے خواہ مخواہ طوالت پیدا ہوگی۔‘‘ اسی منہج کے دونوں مصنفین پابند رہے جس کو قاری پڑھتے وقت بآسانی محسوس کرسکتا ہے۔ کتاب کا حجم : تفسیر جلالین کے بارے میں یہ بات معروف ومشہور ہے کہ فن تفسیر کی مختلف النوع