کتاب: سعادۃ الدارین ترجمہ تعلیقات سلفیہ برتفسیر جلالین - صفحہ 20
۴ - تفسیر الجلالین وفات : ۸۶۴ھ؁ کے شروع میں آپ نے وفات پائی،ان کے مفصل حالات کے لئے ملاحظہ ہو: شذرات الذھب: ۷ / ۳۰۳ - ۳۰۴،طبقات المفسرین للداودی،ص: ۲۱۹ - ۲۲۰) ۲ - امام جلال الدین سیوطی(۸۴۹ ھ -۹۱۱ ھ) نام ونسب : عبد الرحمن بن ابو بکر بن محمد سیوطی،شافعی،کنیت ابو الفضل،لقب : جلال الدین پیدائش : رجب ۸۴۹ ھ ؁ میں آپ کی ولادت ہوئی۔ تعلیم: آٹھ برس کی عمر میں قرآن ختم کیا اور بہت سے متون حفظ کیے،آپ کے اساتذہ کی فہرست بڑی لمبی ہے اور تصانیف بھی پانچ سو سے زائد ہیں اور مشہور ومقبول ہیں۔ علوم شرعیہ پر آپ کو مکمل طور پر دسترس تھی،علم حدیث میں خاص طور سے بڑی مہارت رکھتے تھے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے دو لاکھ حدیثیں یاد ہیں اگر اور حدیثیں ملیں تو انہیں بھی حفظ کرلوں۔ آپ کی تصنیفات میں سے بعض یہ ہیں : ۱ - الاتقان فی علوم القرآن ۲ - الدر المنثور فی التفسیر بالمأثور ۳ - لباب النقول فی أسباب النزول ۴ - تکملۃ تفسیر الجلالین ۵ - تدریب الراوی فی شرح تقریب النواوی ۶ - تناسق الدرر فی تناسب السور وفات : ۱۹ / جمادی الاولی ۹۱۱ھ؁ میں آپ نے وفات پائی۔(تفصیل کے لئے