کتاب: سعادۃ الدارین ترجمہ تعلیقات سلفیہ برتفسیر جلالین - صفحہ 16
۱: وکفلہا زکریا سورۃ آل عمران،آیت نمبر(۳۷)﴾
۲: تساء لون بہ سورۃ النساء،آیت نمبر(۱)﴾
۳: وھو الذی یرسل الریاح بشرا سورہ اعراف۔آیت نمبر(۵۷)﴾
تنبیہ(۲)
زیر نظر تعلیقات(کے اصل عربی متن)میں حاشیہ نگاروں سے کہیں کہیں سہو ہوا ہے،راقم نے اس قسم کے محل نظر مقامات کی نشاندہی مع تصحیح مکتبہ دارالسلام کے ذمہ داروں کے پاس بھیج دیا تھا۔انہوں نے اگلے ایڈیشن میں اصلاح کا وعدہ کیا تھا۔زیر نظر ترجمہ میں ان مقامات پر فرو گذاشتوں کی وضاحت کر دی گئی ہے۔خصوصاً اواخر قرآن میں کئی سورتوں کے آغاز میں مفسر کے ذریعہ ان سورتوں کی آیتوں کی بتائی گئی تعداد پر حاشیہ نگاروں کی تردید یا استعجاب کے موقع پر۔
اس تعلق سے واضح رہے کہ آیت شماری ایک مستقل فن ہے جو عربی زبان میں(عد الآي)کے اصطلاحی نام سے جانا جاتا ہے۔اس فن میں نظم ونثر میں متعدد قدیم و جدید کتابیں موجود ہیں اور یہ فن قرآنی تخصص کے طلبہ کو باقاعدہ پڑھایا جاتا ہے۔
جس طرح قراء ات میں قراء سبعہ اور قراء عشرہ مشہور ہیں اسی طرح فن(عد الآی)میں بھی الگ الگ تعداد کے ساتھ قراء وعلماء اپنی اپنی شناخت رکھتے ہیں۔مثلاً العدد المدنی،العدد المکی،العدد البصری،العدد الشامی،العدد الکوفی۔
قراء سبعہ میں سے عاصم،حمزہ اور کسائی تینوں کوفی ہیں،تفسیر یا عدی الآی کے تعلق سے جب ’’ کوفی‘‘ کا لفظ بولا جاتا ہے تو اس میں یہ تینوں شامل ہوتے ہیں۔اس مجموعے(العددالکوفی)کی آیت شماری کے مطابق قرآنی آیتوں کی مجموعی تعداد(۶۲۳۶)ہے۔بر صغیر بلکہ مشرق وسطی کے بیشتر ممالک میں حفص عن عاصم کی قراء ت پر قرآن پڑھا اور لکھا جاتا ہے اور عاصم کوفی قراء میں سے ہیں لہٰذا ا ٓیات کے شمار میں بھی وہ ’’العدد الکوفی‘‘