کتاب: سعادۃ الدارین ترجمہ تعلیقات سلفیہ برتفسیر جلالین - صفحہ 14
کتاب کو پڑھنے پڑھانے والے استفادہ کریں گے۔ کتاب کے عرض ناشر میں اس امر کی وضاحت ہے کہ تفسیر جلالین پر شیخ سلیمان الجمل کا ’’الفتوحات الالہیۃ‘‘ نامی جو حاشیہ ہے اور جسے حاشیۃ الجمل کے نام سے جانا جاتا ہے اسی حاشیہ والے نسخے کو اصل بنایا گیا ہے،پھر مزید تین مطبوعہ نسخوں سے اس کا مقارنہ کرکے عبارتوں کی تصحیح اور غلطیوں کی اصلاح کی گئی ہے۔ تنبیہ(۱) ہندوستان سمیت اکثر ایشیائی ممالک میں قرآن کریم حفص عن عاصم کی قراء ت پر پڑھا جاتا ہے اور اسی قراء ت کے مطابق ان ممالک میں قرآن کی کتابت وطباعت ہوتی ہے۔تفسیر کی کتابوں میں بھی عموماً متن قرآن اسی قراء ت کے مطابق مندرج ہوتا ہے۔تفسیر جلالین کا معاملہ اس سے قدرے مختلف ہے۔اس میں قراء توں کے بیان اور ان کی توجیہ وغیرہ سے یہ بات تو طے ہے کہ حفص عن عاصم کی قراء ت کو اس میں اصل نہیں مانا گیا ہے۔اب قرائے سبعہ میں سے کس قاری کی قراء ت کو اس میں بنیاد بنایا گیا ہے راقم سطور اس کے تتبع میں تھا مگر کامیابی نہیں ہورہی تھی کہ اچانک اس کی نظر اس تفسیر کے ایک حاشیہ نگار کی تحقیق پر پڑی جس سے یہ عقدہ حل ہوگیا۔مکتبہ شاملہ میں موجود ’’قرۃالعینین علی تفسیر الجلالین‘‘ تالیف شیخ محمد کنعان کے مقدمہ میں مؤلف نے اس تعلق سے اپنی تحقیق کا خلاصہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں مصنفین(محلی وسیوطی)میں سے کسی نے بھی اس تفسیر میں کسی خاص قراء ت یا روایت کا التزام نہیں کیا ہے۔چنانچہ ایسا نہیں ہے کہ تفسیر میں ہر مقام پر ایک مخصوص قراء ت کو ملحوظ رکھا ہواور ہم کہہ سکیں کہ اس تفسیر میں قرآنی نص حفص کی روایت کے مطابق ہے یا ورش کی یا کسی اور کی روایت پر ہے۔موصوف نے یہ بھی لکھا ہے کہ ابتداء ہم یہی سمجھتے تھے کہ یہ حفص عن عاصم کی روایت پر مبنی ہے،لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ایسا نہیں ہے۔(ملاحظہ ہو قرۃ العینین۔۔ص:۱۸) اس پابندی کے فقدان نے اس تفسیر میں وارد متن قرآن کے ضبط وتشکیل کے