کتاب: سعادۃ الدارین ترجمہ تعلیقات سلفیہ برتفسیر جلالین - صفحہ 10
اکتفا کیا گیا ہے۔تفسیری عبارت یا روایت کے اختتام پر قوسین کے درمیان دونمبر اس طرح مندرج ہیں: مثلاً(۳۲ /۱۱)پہلا نمبر مکتبہ دارالسلام والے نسخے کے اس صفحہ کا ہے جس پر وہ عبارت موجود ہے اور دوسرا ہندوستانی نسخے کے صفحہ کا۔دارالسلام والا نسخہ تقریباً ساڑھے بارہ سو صفحات میں ہے جب کہ ہندوستانی نسخہ لگ بھگ پانچ سو صفحات میں۔اسی لیے ہمیشہ پہلانمبر دوسرے نمبر سے زیادہ رہے گا۔ان نمبرات کے اندراج کا مقصد یہ ہے کہ اس مترجم کتاب کے مطالعے کے وقت اگر اصل کتاب کی طرف رجوع کی ضرورت پڑے تو صفحہ نمبر کے ذریعہ بآسانی رجوع کیا جاسکے،چاہے ہندوستانی نسخہ کی طرف مراجعت مقصود ہو یا دارالسلام والے نسخہ کی طرف۔اسی طرح اس کے برعکس اصل تفسیر جلالین کی کسی عبارت کے حوالے سے اس مترجم کتاب کی طرف رجوع کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ آیت کریمہ،تفسیر کی عبارت اور صفحہ نمبر کے بعد نئی سطر سے متعلقہ حاشیہ کا ترجمہ مندرج کیا گیا ہے جس کے شروع میں گول بھرا ہوا دائرہ(l)ثبت کیا گیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ مطلوبہ حاشیہ یہاں سے شروع ہورہا ہے۔حاشیہ کے اختتام کے بعد دوسرے حاشیہ سے پہلے بھی اسی ترتیب سے معلومات مندرج کی گئی ہیں۔ کہیں کہیں حاشیہ کے اختتام پر قوسین کے درمیان(ص)لکھا ہوا نظرا ٓئے گا جو اس بات کہ علامت ہے کہ حاشیہ مولانا صفی الرحمن صاحب مبارکپوری کے قلم سے ہے۔بقیہ حواشی مکتبہ دارالسلام کی علمی کمیٹی کی جانب سے لکھے گئے ہیں۔ حواشی کی نوعیت: مولانا مبار ک پوری اور مکتبہ کی علمی کمیٹی کے حواشی اور ملاحظات مختلف نوعیتوں پر مشتمل ہیں،جن کا تذکرہ سطور ذیل میں کیا جا رہا ہے: ٭صفات باری تعالی کی تاویل وتعطیل اور عقیدہ سے متعلق دیگر انحرافات پر تنبیہ۔