کتاب: رزق اور اس کی دعائیں - صفحہ 76
[’’اے اللہ! انہیں معاف فرما دیجیے، اوراُن پر رحم فرمائیے اور اُن پر برکت فرمائیے اور اُن کے رزق میں وسعت فرمائیے‘‘]۔ تنبیہ: اپنے لیے یوں دعا کی جائے: ( [اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِي، وَ ارْحَمْنِي، وَ بَارِکْ عَلَيَّ، وَ وَسِّعْ عَلَيَّ فِيْ رِزْقِیْ]۔ [اے اللہ! مجھے معاف فرما دیجیے اور مجھ پر رحم فرمائیے اور مجھ پر برکت فرمائیے اور میرے رزق میں وسعت فرمائیے]۔ اپنے ساتھ کسی اور کو شامل کرنے کی صورت میں حسبِ ذیل الفاظ کے ساتھ دعا کی جائے: ( [اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَا، وَ ارْحَمْنَا، وَ بَارِکْ عَلَیْنَا، وَ وَسِّعْ عَلَیْنَا فِيْ رِزْقِنَا]۔ [اے اللہ! ہمیں معاف فرما دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے اور ہم پر برکت فرمائیے اور ہمارے رزق میں وسعت فرمائیے]۔ اے ربِّ کریم! ہمیں ، ہمارے بہن بھائیوں اور نسلوں کو ان دعاؤں کے ساتھ رزق طلب کرنے اور پاکیزہ فراخ رزق پانے والوں، میں شامل فرما دیجیے۔ إِنَّکَ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔