کتاب: رزق اور اس کی دعائیں - صفحہ 72
۲۳-۲: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حضرت امِّ سُلَیم رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، (کہ) بلاشبہ انہوں نے عرض کیا: [’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! انس: آپ کا خادم، اللہ تعالیٰ سے اُس کے لیے دعا کیجئے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (دعا کرتے ہوئے) کہا: ’’ اَللّٰھُمَّ أَکْثِرْ مَالَہٗ وَوَلَدَہٗ، وَبَارِکْ لَہٗ فِیْمَآ أَعْطَیْتَہٗ ‘‘[1] [’’ اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر دیجیے اور آپ نے اسے جو کچھ عطا فرمایا ہے، اُس میں اُس کے لیے برکت فرما دیجیے‘‘]۔ تنبیہ: یہ دعا اپنے لیے حسبِ ذیل الفاظ کے ساتھ پڑھی جائے گی: ( [اَللّٰہُمَّ أَکْثِرْ مَالِيْ وَوَلَدِيْ، وَبَارِکْ لِيْ فِیْمَآ أَعْطَیْتَنِيْ۔] [اے اللہ! میرے مال اور اولاد کو زیادہ کردیجیے اور آپ نے مجھے جو کچھ دیا ہے، اس میں میرے لیے برکت فرمادیجیے۔] اپنے ساتھ کسی دوسرے شخص یا اشخاص کو دعا میں شامل کرنے کی صورت میں کہے: ( [اَللّٰہُمَّ أَکْثِرْ أَمْوَالَنَا وَ أَوْلَادَنَا، وَبَارِکْ لَنَا فِیْمَآ أَعْطَیْتَنَا۔] [اے اللہ! ہمارے مالوں اور اولادوں کو زیادہ کر دیجیے اور آپ نے ہمیں جو کچھ دیا ہے، اُس میں ہمارے لیے برکت فرما دیجیے]۔ ۲۴-۳: حضراتِ ائمہ احمد، بخاری اور ابو یعلٰی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سُلَیم رضی اللہ عنہما کی فرمائش پر انس رضی اللہ عنہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا:
[1] متفق علیہ: صحیح البخاري، کتاب الدعوات، باب الدعآء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ، رقم الحدیثین ۶۳۷۸ و ۶۳۷۹، ۱۱/۱۸۲؛ و صحیح مسلم، کتاب فضآئل الصحابۃ، باب من فضآئل أنس بن مالکt، رقم الحدیث ۱۴۱۔(۲۴۸۰)،۴/۱۹۲۸۔ الفاظِ حدیث صحیح البخاری کے ہیں۔