کتاب: رزق اور اس کی دعائیں - صفحہ 62
تنبیہ: اپنے ساتھ کسی اور فرد یا افراد کے لیے دعا کرتے ہوئے الفاظ درجِ ذیل ہوں گے: ( [’’اَللّٰہُمَّ إِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُوْعِ، فَإِنَّہٗ بِئْسَ الضَّجِیْعُ ، وَ نَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخِیَانَۃِ ، فَإِنَّہَا بِئْسَتِ الْبِطَانَۃُ۔‘‘] [’’اے اللہ! یقینا ہم آپ کے ساتھ بھوک سے پناہ مانگتے ہیں، کیونکہ بے شک وہ بہت بُری چمٹنے والی(چیز) ہے اور ہم آپ کے ساتھ خیانت سے پناہ کا سوال کرتے ہیں، کیونکہ بلاشبہ وہ بہت بُری باطنی خصلت ہے۔‘‘] ۱۴-۸: امام نسائی نے مسلم بن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک انہوں نے (فرض) نماز کے بعد اپنے والد کو کہتے ہوئے سنا: [’’ اَللّٰہُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکُفْرِ، وَالْفَقْرِ ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔‘‘] [’’اے اللہ! یقینا میں کفر، فقر اور قبر کے عذاب سے آپ کے ساتھ پناہ طلب کرتا ہوں‘‘]۔ (ابن ابی بکرہ نے بیان کیا): ’’میں نے ان الفاظ کے ساتھ دُعا کرنا شروع کر دی، تو اُنہوں (یعنی میرے والد) نے کہا: [’’اے میرے چھوٹے سے (یعنی پیارے) بیٹے!تمہیں یہ الفاظ کیسے سکھائے گئے ہیں؟‘‘ میں نے عرض کیا: ’’میں نے آپ کو یہ الفاظ (فرض) نماز کے بعد پڑھتے ہوئے سُنا، تو میں نے آپ سے لے (یعنی سیکھ) لیے۔‘‘ انہوں نے فرمایا: ’’ فَالْزَمْہُنَّ یَا بُنَيَّ! فَإِنَّ نَبِيَّ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَدْعُوْ بِہِنَّ فِيْ دُبُرِ