کتاب: رزق اور اس کی دعائیں - صفحہ 39
۳: ارشادِ باری تعالیٰ: {إِنَّ اللّٰہَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍ}[1] [بے شک اللہ تعالیٰ، جسے چاہتے ہیں، کسی حساب کے بغیر رزق دیتے ہیں]۔ ۴: ارشادِ باری تعالیٰ: {إِنَّ رَبَّکَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآئُ وَ یَقْدِرُ إِنَّہٗ کَانَ بِعِبَادِہٖ خَبِیرََا بَصِیْرًا}[2] [بے شک آپ کے رب، جس کے لیے چاہتے ہیں، رزق فراخ کرتے ہیں اور تنگ کرتے ہیں، بلاشبہ وہ ہی ہمیشہ سے اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والے، خوب دیکھنے والے ہیں]۔ ۵: ارشادِ باری تعالیٰ: {وَ اللّٰہُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍ}[3] [اور اللہ تعالیٰ، جِسے چاہیں، بغیر حساب کے رزق دیتے ہیں]۔ ۶: ارشادِ باری تعالیٰ: {أَوَلَمْ یَرَوْا أَنَّ اللّٰہَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآئُ وَ یَقْدِرُ إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِقَومِِ یُّؤْمِنُوْنَ}[4] [اور کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا، کہ اللہ تعالیٰ، جس کے لیے چاہتے ہیں، رزق فراخ کر دیتے ہیں اور تنگ کر دیتے ہیں۔ بے شک اس میں
[1] سورۃ آل عمران/ جزء من الآیۃ ۳۷۔ [2] سورۃ بني إسرائیل / الآیۃ ۳۰۔ [3] سورۃ النور/ جزء من الآیۃ ۳۸۔ [4] سورۃ الروم/ الآیۃ ۳۷۔