کتاب: رزق اور اس کی دعائیں - صفحہ 19
نادان لوگوں کو کیا دیں گے؟
گفتگو کا خلاصہ یہ ہے، کہ آسمانوں اور زمین کے تمام خزانوں کے مالک تنہا ربِّ ذوالجلال ہیں۔ اُن خزانوں میں تصرف اور اُن کے استعمال کا حق و اختیار بھی صرف اُن کے پاس ہے۔ اُن کے علاوہ کوئی اُن خزانوں کا نہ تو مالک ہے اور نہ ہی کسی کو اُن میں کسی قسم کا کوئی اختیار ہے۔