کتاب: رزق اور اس کی دعائیں - صفحہ 13
(ز) تنبیہات:
۱: رزق کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا۔
۲: دعاؤں کی قبولیت کی راہ میں رکاوٹوں کو دُور کرنا۔
۳: قبولیتِ دعا کے اسباب کا اہتمام کرنا۔
۴: دعاؤں کے ثمرات کے بارے میں مایوس نہ ہونا۔
شکر و دعا:
رب رزاق ذوالقوۃ المتین کا مخلوق کی گنتی، اُن کے نفس کی خوش نودی، اُن کے عرشِ کریم کے وزن اور اُن کے عظیم کلمات کی سیاہی کے بقدر شکر گزار ہوں، کہ انہوں نے محض اپنے فضل و کرم سے اس نہایت ہی ضروری موضوع کے متعلق یہ حقیر اوراق ترتیب دینے کی توفیق عطا فرمائی۔
اپنے قابلِ صد احترام بزرگوار والد مکرم اور نہایت ہی پیاری والدہ محترمہ کے لیے شکر گزار اور دعاگو ہوں، کہ انہوں نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِيْ صَغِیْرًا۔
میری مصروفیات کا خوب خیال رکھنے اور خوب خدمت کرنے پر اہلیہ محترمہ، بیٹوں اور بہوؤں کے لیے دعاگو اور شکر گزار ہوں۔
کتاب کی تیاری میں حسنِ تعاون پر عزیزان القدر حافظ حماد الٰہی اور حافظ سجاد الٰہی کے لیے دعاگو ہوں۔
محبت و اخلاص اور نہایت باریک بینی سے کتاب کی مراجعت کے لیے اپنے بھائی اور دوست محترم میاں محمد شفیع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) اور عزیز القدر شیخ عمر فاروق قدوسی کے لیے شکر گزار اور دعا گو ہوں۔
ربِّ کریم ان سب حضرات و خواتین کو اس کتاب کے اجر و ثواب میں شریک